Art and EntertainmentNews

’بالی وڈ کے تینوں خانز کا دور اپنے اختتام کو پہنچ چکا‘

Spread the love

ممبئی: بالی ووڈ کے خود ساختہ فلم نقاد کمال آر خان کا کہنا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے تینوں خانوں کا دور اب ختم ہوچکا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک دہائی سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن بالی ووڈ کے تینوں خانز (شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان) اب بھی انڈسٹری پر چھائے ہوئے ہیں اور اس کا اندازہ باکس آفس کے اعداد و شمار سے لگایا جا سکتا ہے۔ جا سکتے ہیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک حالیہ بیان میں کمال خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے تینوں خانز کا دور ختم ہوچکا ہے، ان تینوں میں حد سے زیادہ غرور اور حسد ہے جس کا انہیں اب سامنا کرنا پڑے گا۔

فلمی نقاد نے کہا کہ “وقت کسی کا نہیں ہوتا، یہ آتا ہے اور چلا جاتا ہے، مغل اور انگریز ہندوستان میں اپنی حکمرانی برقرار نہیں رکھ سکے، اسی طرح اب تین خانوں کا دور بھی ختم ہو چکا ہے۔”

کمال خان نے مزید کہا کہ اسلام یہ بھی کہتا ہے کہ تکبر اور حسد دو ایسی چیزیں ہیں جو انسان کی تباہی کا باعث بنتی ہیں۔

گزشتہ روز فلم ناقد نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میں سلمان خان کا کیرئیر ختم کروں گا اور اس وقت تک نہیں رکوں گا جب تک یہ سپر اسٹار مکمل طور پر زیرو نہیں ہو جاتا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button