News

سعودی عرب میں اونٹنیوں کے مقابلۂ حسن کا آغاز

Spread the love

ریاض: سعودی عرب میں اونٹوں کے سب سے بڑے میلے کنگ عبدالعزیز فیسٹیول میں اونٹوں کے حسن کے مقابلے شروع ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاض میں کنگ عبدالعزیز اونٹ فیسٹیول جاری ہے جس میں ہر سال کی طرح اس سال بھی کورونا وبا کے باوجود لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔

اس میلے کا سب سے دلچسپ حصہ اونٹوں کے درمیان مقابلہ حسن ہے۔ مقابلے کے فاتح اونٹ کے مالک کو 66 ملین ڈالر کا انعام دیا جاتا ہے۔

مقابلہ حسن میں اونٹ کی خوبصورتی لمبے اور جھکتے ہونٹوں، بڑی ناک اور کہنیوں کی شکل ہے، تاہم یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ سالوں سے خوبصورتی کو مصنوعی طور پر بڑھایا جا رہا ہے۔

اس لیے منتظمین مکمل جانچ پڑتال کے بعد انہیں مقابلے میں شرکت کی اجازت دیتے ہیں۔ اس سال بھی 40 کے قریب اونٹوں کو خوبصورتی کے لیے Botox انجیکشن کے لیے نااہل قرار دیا گیا۔

ماہرین نے مقابلے میں حصہ لینے کے خواہشمند اونٹوں کی شکل و صورت اور چال کا جائزہ لیا۔ پھر جدید ایکسرے اور تھری ڈی الٹراساؤنڈ کے ذریعے سر، گردن اور دھڑ کی تصاویر لی گئیں اور جنیاتی جانچ سمیت خون کے ٹیسٹ کیے گئے۔

واضح رہے کہ کنگ عبدالعزیز فیسٹیول میں اونٹوں کا مقابلہ حسن ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جو دنیا کا سب سے بڑا اونٹ میلہ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button